Results 1 to 2 of 2

Thread: درست اُردو ترجمہ درکار ہے .... سہیل اØ+مد قیصر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Thumbs up درست اُردو ترجمہ درکار ہے .... سہیل اØ+مد قیصر

    درست اُردو ترجمہ درکار ہے .... سہیل اØ+مد قیصر

    بنام تمام عوام،گزارش ہے کہ زیر دستخطی اِس وقت سخت مشکل میں گرفتار ہے کیونکہ اُس Ú©ÛŒ تمام خواہشات ایک Ú©Û’ بعد ایک دم توڑتی جا رہی ہیں۔ جناب عالی! ایک طویل عرصے سے سن رہے تھے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے‘ ہمارے وزیراعظم صاØ+ب اقتدار میں آنے سے پہلے اِس Ø+والے سے بہت Ú©Ú†Ú¾ کہتے رہے ہیں۔ زیر دستخطی Ù†Û’ ان بیانات Ú©ÛŒ بنیاد پراچھی خاصی اُمیدیں وابستہ کر Ù„ÛŒ تھیں کہ جیسے ہی یہ اقتدار میں آئیں Ú¯Û’ تو سب سے پہلے کرپشن کا قلع قمع کریں Ú¯Û’Ø› تاہم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل Ú©ÛŒ Ø+الیہ رپورٹ Ú©Û’ بعد فدوی سخت پریشان ہے کہ کرپشن Ú©Ù… ہونے Ú©Û’ بجائے بڑھ گئی ہے۔ 2020Ø¡ Ú©Û’ Ø+والے سے ایجنسی Ú©ÛŒ نئی رپورٹ اØ+قر Ú©Û’ سامنے Ù¾Ú‘ÛŒ ہے جس میں کرپشن Ú©Û’ Ø+والے سے انتہائی افسوس ناک Ø+قائق سامنے لائے گئے ہیں۔ جناب عالی! رپورٹ بتاتی ہے کہ 2019Ø¡ Ú©Û’ مقابلے میں 2020Ø¡ Ú©Û’ دوران ہمارے ملک Ú©ÛŒ کرپشن Ú©ÛŒ عالمی فہرست میں چار درجے تنزلی ہو گئی ہے۔ 180 ممالک Ú©ÛŒ فہرست میں ایک سال پہلے تک ہمارا نمبر 120 تھا لیکن چار درجوں Ú©ÛŒ تنزلی Ú©Û’ بعد اب ہم 124ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دکھ تو اِس بات کا بھی ہے کہ ہمارے خطے Ú©Û’ دوسرے ممالک ایران، بھارت اور نیپال Ú©ÛŒ ریٹنگ میں صرف ایک ایک درجے Ú©ÛŒ Ú©Ù…ÛŒ ہوئی ہے لیکن ہم چار درجے نیچے Ú†Ù„Û’ گئے ہیں ۔رُول آف لا اور ورائٹی آف ڈیمو کریسی Ú©Û’ شعبوں میں بھی ہماری کارکردگی کا جو پردہ فاش کیا گیا ہے‘ اس پر ہاتھ سیدھا کلیجے پر پڑا ہے۔ اِس سے بھی زیادہ افسوس اِس بات کا ہے کہ دہائیوں سے جنگ Ú©ÛŒ لپیٹ میں آئے ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان میں بھی کرپشن میں Ú©Ù…ÛŒ آئی ہے جس Ú©Û’ بعد وہ تین درجے اوپر چلا گیا ہے۔ افسوس کہ نیوزی لینڈ اور ڈنمارک جیسے ممالک کرپشن Ú©Û’ Ø+والے سے بالکل صاف اور شفاف قرار پائے ہیں۔ ہمیں اُمید تھی کہ ''صاف Ú†Ù„ÛŒ شفاف چلی‘‘ Ú©Û’ نعرے سے Ø+کومت میں آنے والی جماعت Ú©Û’ برسر اقتدار آنے Ú©Û’ نتیجے میں ہمارے ملک میں کرپشن Ú©Ù… ہوگی لیکن زیر دستخطی Ú©ÛŒ تمام اُمیدیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل Ú©ÛŒ Ø+الیہ رپورٹ Ù†Û’ خاک میں ملا دی ہیں۔
    جناب عالی! دل میں یہ خدشات بھی جڑ پکڑتے جا رہے ہیں کہ یہ جو اØ+تسابی اداروں Ú©ÛŒ جانب سے دن رات کرپشن Ú©Û’ خلاف لازوال کارروائیاں انجام دینے Ú©ÛŒ خبریں آ رہی ہیں کہیں اُن میں بھی تو غلط بیانی سے کام نہیں لیا جا رہا؟ خدانخواستہ یہ بات سچ ثابت ہوئی تو رہی سہی اُمیدیں بھی دم توڑ جائیں گی۔ ہمیں اِس بات کا یقین ہے کہ گزشتہ دو سالوں Ú©Û’ دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی Ù†Û’ بدعنوانوں سے 3 کھرب روپے Ú©ÛŒ ریکوری Ú©ÛŒ ہے جبکہ نیب Ù†Û’ 3 کھرب 63 ارب روپے Ú©ÛŒ بڑی ریکوریاں Ú©ÛŒ ہیں لیکن ان Ø+الات میں ٹرانسپیرنسی Ú©ÛŒ رپورٹ سے ہمارے یقین Ú©Ùˆ ٹھیس پہنچی ہے کہ اگر بدعنوانوں Ú©Û’ گرد شکنجہ کسا جا رہا ہے تو پھر ہماری رینکنگ میں بہتری آنا چاہیے تھی۔ یہ بھی خبر آج Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©Ùˆ ملی کہ براڈ شیٹ Ú©Ùˆ اس قدر عجلت میں جو ادائیگی Ú©ÛŒ گئی ہے اس سے ملکی خزانے Ú©Ùˆ 69 کروڑ روپے کا چونا Ù„Ú¯ گیا ہے۔ جلدی جلدی میں وِد ہولڈنگ ٹیکس کاٹے بغیر ہی براڈ شیٹ Ú©Ùˆ ادائیگی کر دی گئی جس پر ایف بی آر Ú©ÛŒ طرف سے متعلقہ Ù…Ø+Ú©Ù…Û’ Ú©Ùˆ نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔
    جناب زیردستخطی Ú©Ùˆ اُمید واثق تھی کہ نئی پارٹی Ú©ÛŒ اقتدار میں آنے Ú©Û’ بعد کرپٹ مافیاز Ú©Ùˆ عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا لیکن براڈ شیٹ معاملے Ù†Û’ تو نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ایک رازدار Ù†Û’ ہمیں اِس بات سے آگاہ کیا ہے کہ ایک مرØ+Ù„Û’ پر براڈ شیٹ Ú©Ùˆ پانچ لاکھ پونڈ Ú©ÛŒ ادائیگی بھی Ú©ÛŒ گئی تھی، وہ پانچ لاکھ پونڈ بھی کھوہ کھاتے میں گئے، اس معاملے میں تو ایسے ایسے نام سامنے آ رہے ہیں جن کا ذکر کرنے کا تصورکرتے ہوئے بھی پر جل رہے ہیں۔ مختصراً یوں جان لیجئے کہ کرپٹ عناصر سے رقم نکلوانے Ú©Û’ ایسے ایسے خواب دکھائے گئے کہ سب اپنی ذمہ داریاں بھول گئے۔ یوں بھی جب کھیل کروڑوں اربوں روپے کا ہوجائے تو ذمہ داریوں Ú©ÛŒ انجام دہی کہاں یاد رہتی ہے۔ اِسی فراموشی میں براڈ شیٹ Ú©Û’ ساتھ معاملات Ø·Û’ کرتے ہوئے معاہدے میں یہ شق بھی شامل کر Ù„ÛŒ گئی کہ ناجائز اثاثوں کا Ù…Ø+ض پتا لگایا جائے یا ریکوری Ú©ÛŒ جائے، یہ کام براڈ شیٹ کرے یا پاکستانی ادارے انجام دیں، براڈ شیٹ Ú©Ùˆ بہر صورت 20 فیصد Ú©ÛŒ ادائیگی Ú©ÛŒ جائے گی۔ یہ شق ایسی Ú¯Ù„Û’ Ù¾Ú‘ÛŒ کہ 450 ارب روپے Ú©ÛŒ ادائیگی کرتے ہی بنی۔ مذکورہ معاہدے میں یہ شق بھی نہایت Ø+یران Ú©Ù† ہے کہ اگر معاہدہ ختم بھی ہو جائے تب بھی کمپنی کا تفتیش اور کمیشن کا استØ+قاق برقرار رہے گا۔ دیگر شقیں بھی ایسی ہی ہیں، یہاں مجھ جیسا ایک عام پاکستانی یہ سوال کرنا چاہتا ہے کہ کیا معاہدہ کرنے والے اتنے ہی بے خبر تھے کہ اُنہیں Ú©Ú†Ú¾ اندازہ نہ ہو سکا کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں؟ اب جسٹس عظمت سعید صاØ+ب Ú©Ùˆ اِس تمام معاملے Ú©ÛŒ تہہ تک پہنچنے Ú©Û’ لیے ایک کمیشن کا سربراہ تعینات کیا جا ہا ہے؛ تاہم اُن Ú©ÛŒ تعیناتی پر پہلے ہی ایک غلغلہ Ù…Ú† چکا ہے اور اپوزیشن اُنہیں قبول کرنے Ú©Û’ لیے تیار نہیں ہے۔ براڈ شیٹ Ú©Û’ زخم ابھی تازہ ہی تھے کہ ملائیشیا سے Ù¾ÛŒ آئی اے Ú©Û’ مسافروں سے بھرے طیارے Ú©Û’ روکے جانے Ú©ÛŒ اطلاع موصول ہو گئی۔ خیر اب 70 لاکھ ڈالر Ú©ÛŒ ادائیگی Ú©Û’ بعد طیارے Ú©Ùˆ چھڑا یا جا چکا ہے لیکن وہ کون لوگ تھے جنہوں Ù†Û’ طیارے Ú©Ùˆ ایسے ملک میں بھیجا جہاں اس Ú©ÛŒ ضبطی کا عدالتی فیصلہ آ چکا تھا؟
    فدوی معافی چاہتا ہے کہ بات تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل Ú©ÛŒ رپورٹ Ú©Û’ بارے میں ہورہی تھی لیکن درمیان میں براڈ شیٹ اور طیارے کا معاملہ آ گیا۔ ٹرانسپیرنسی Ú©ÛŒ رپورٹ پر اپوزیشن Ú©ÛŒ تو باچھیں Ú©Ú¾Ù„ گئی ہیںاور اس Ú©ÛŒ طرف سے Ø+کومت Ú©Û’ خوب لتے لیے جارہے ہیں۔ اب تک اپوزیشن رہنما دن رات چور چور Ú©ÛŒ گردان سن رہے تھے‘ اب ایک موقع اُن Ú©Û’ ہاتھ لگا ہے۔ اس وقت مہنگائی آسمان Ú©Ùˆ چھورہی ہے اسی لیے بدعنوانی Ù†Û’ اپنے پنجے مزید مضبوط کرلیے ہیں؛ تاہم اِس رپورٹ پر وزیراعظم سمیت Ø+کومتی ذمہ داران Ú©Ú¾Ù„ کر میدان میں اُتر آئے ہیں۔ اُن Ú©ÛŒ طرف سے ایک مشترکہ بیانیہ سامنے آیا ہے کہ رپورٹ کا اُردو ترجمہ سامنے آلینے دیںپھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ Ø+کومت کا مؤقف ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل Ù†Û’ موجودہ Ø+کومت Ú©Û’ برسرِ اقتدار آنے سے پہلے کا ڈیٹا اکٹھا کرکے رپورٹ مرتب Ú©ÛŒ ہے۔ صوبائی وزیر فیاض الØ+سن چوہان صاØ+ب Ú©ÛŒ طرف سے واضØ+ طور پر قرار دیا گیا ہے کہ رپورٹ میں موجودہ Ø+کومت Ú©ÛŒ تعریف Ú©ÛŒ گئی ہے۔ Ù…Ø+ترم شہباز Ú¯Ù„ صاØ+ب Ù†Û’ کہا ہے کہ اصل میں تو رپورٹ Ù†Û’ اپوزیشن والوں کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے‘ یہ تو اِنہیں انگلش میں Ù„Ú©Ú¾ÛŒ گئی رپورٹ Ú©ÛŒ سمجھ نہیں آرہی ØŒ اِس لیے یہ خوش ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم صاØ+ب Ú©ÛŒ طرف سے بھی Ú©Ú†Ú¾ ایسے ہی بیانات سامنے آئے ہیں۔
    جناب عالی! زیردستخطی اِس تمام صورت Ø+ال سے سخت پریشانی میں مبتلا ہے کہ خدا جانے رپورٹ میں کیا لکھا ہے اور ہم کیا سمجھ رہے ہیں۔ اِس تناظر میں درخواست گزار Ú©Ùˆ انگلش سے اُردو میں ترجمہ کرنے Ú©ÛŒ صلاØ+یت رکھنے والے ماہرین Ú©ÛŒ خدمات درکار ہیں۔ اس صورتِ Ø+ال میں لازم ہے کہ رپورٹ کا درست اُردو ترجمہ کیا جائے تاکہ ہم جیسے نالائقوں Ú©Û’ پلے بھی Ú©Ú†Ú¾ Ù¾Ú‘ سکے۔
    آپ کا خادم...ایک بے نوا شہری



    2gvsho3 - درست اُردو ترجمہ درکار ہے .... سہیل اØ+مد قیصر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: درست اُردو ترجمہ درکار ہے .... سہیل اØ+مد قیصر

    2gvsho3 - درست اُردو ترجمہ درکار ہے .... سہیل اØ+مد قیصر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •